14 اکتوبر، 2026، 2:18 PM

دشمن کے غلط اندازے اس کے تمام وہم و گمان کے خاتمے کا ثبوت ہوں گے، جنرل جہانشاہی

دشمن کے غلط اندازے اس کے تمام وہم و گمان کے خاتمے کا ثبوت ہوں گے، جنرل جہانشاہی

ایرانی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی غلط اندازہ اور ملک کی سرزمین پر جارحیت کی صورت میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور مسلح افواج بدخواہوں کے تمام وہم و گمان کے خاتمے کا ثبوت فراہم کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل کیومرث جہانشاہی نے جنوب مغربی علاقے میں بری فوج کے اعلیٰ فوجی عہدیدار اور بری فوج کے علاقائی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر کی تبدیلی اور تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرونز، فضائی نظام اور بکتر بند سازوسامان سمیت جدید اور ذہین مقامی آلات کی تیاری کے ذریعے آج ملک کی دفاعی صلاحیت اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے ملک کی تمام سرحدوں پر بری فوج کے 50 سے زائد جنگی اور معاون یونٹوں کی تعیناتی کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ دشمن کی براہِ راست نگرانی کے باوجود 39 ہزار سے زائد اہلکاروں کی کامیاب نقل و حرکت، وطن کے محافظوں کی فولادی تیاری کا واضح ثبوت ہے۔

ایرانی بری فوج کے کمانڈر نے اس تقریب میں بریگیڈیئر جنرل حسین محمد شفیعی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل عادل حیدری کو بری فوج کے نئے علاقائی ہیڈکوارٹر کا کمانڈر اور جنوب مغربی علاقے میں بری فوج کے اعلیٰ فوجی عہدیدار کے طور پر متعارف کروایا۔

News ID 1942097

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha